حسن علی رواں سال سب سے زیادہ وکٹیں اڑانے والے بولر

حسن علی رواں سال سب سے زیادہ وکٹیں اڑانے والے بولر

ہرارے(پبلک نیوز) حسن علی دنیا کے دوسرے تمام بولرز کو پیچھے چھوڑ کر 2021 میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والا بولر بن گئے۔

پاکستانی دائیں بازو کے تیز گیند باز زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار بولنگ کے بعد 2021 کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں۔ انہوں نے صرف 15 اننگز میں 40 وکٹیں حاصل کیں۔ دوسرے نمبر پر ہندوستانی اسپنر رویچندرن اشون ہیں جنہوں نے 10 اننگز میں 34 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین آفریدی رواں سال تیسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں، انہوں نے 19 اننگز میں 29 وکٹیں اپنے نام کیں۔

انگلینڈ کے اسپنر جیک لیچ نے اس فہرست میں چوتھی پوزیشن حاصل کی، انہوں نے 11 میچوں میں 28 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اکسر پٹیل صرف سات اننگز میں 27 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی فاسٹ بولر حسن علی نے 5 وکٹیں حاصل کیں، جس کے عوض انہوں نے صرف 27 رنز دیئے۔

پاکستان اور زمبابوے کے مابین کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں حسن علی نو وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں زمبابوے کی دوسری اننگز میں بھی زیمبابوے کی ٹیم پلٹنے کے بعد ایک بار پھر اننگز سے فتح کے راستے پر ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔