فیس بک کے نئے فیچر کی آزمائش شروع، لیکن یہ ہے کس لیے؟

فیس بک کے نئے فیچر کی آزمائش شروع، لیکن یہ ہے کس لیے؟

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے اپنے صارفین کو غلط معلومات سے بچانے کے لیے نئی سہولت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جلد متعارف کرائے جانے والے نئے فیچر کی آزمائش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جدید دور ٹیکنالوجی کا دور ہے۔ اس دور میں جس کو بھی دیکھیں گے، آپ کو سوشل میڈیا استعمال کرتا ہوا نظر آئے گا۔ فیس بک کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ایک ایسی مقناطیسی طاقت کی مالک ویب سائٹ ہے جو کسی بھی سوشل میڈیا صارف کو اپنی جانب کھینچ سکتی ہے۔

یہاں پر بے شمار صارفین ہونے کی وجہ سے معلومات کا بھی ایک سمندر ہے جس میں ملین کے حساب سے پوسٹیں آ رہی ہوتی ہیں، شیئر کی جا رہی ہوتی ہیں اور ان پر مختلف آرا دی جا رہی ہوتی ہیں۔ لیکن اس دوران بہت سی چیزیں غلط اور بے بنیاد بھی ہوتی ہیں جن کو وائرل کیا جا رہا ہوتا ہے یا وائرل ہو رہی ہوتی ہیں۔

اس حوالے سے فیس بک نے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کو آج آزمائشی طور پر شروع کیا گیا ہے۔ اس نئے فیچر پر ابھی کام جاری ہے۔ اس کے کے کوئی بھی نیوز آرٹیکل شیئر کرتے وقت آپ سے تصدیق طلب کی جائے گی، ایک پاپ نوٹیفکیشن کے ذریعہ آپ کو متنبی کیا جائے گا کہ یہ پوسٹ شیئر کی جائے یا نہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔