لاہور ہائیکورٹ: مقدمہ قتل کے دو مجرم بری

لاہور ہائیکورٹ: مقدمہ قتل کے دو مجرم بری
(پبلک نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے قتل کے مقدمے میں سزائے موت اور عمر قید پانے والے دو مجرموں کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا. تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپیل پر فیصلہ سنایا ، دونوں مجرموں نے اپنی سزا کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا، شاہ نواز سزائے موت اور عبدالرشید کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ دو رکنی بینچ نے گواہوں کے بیانات میں تضاد ہونے کی بنیاد پر دونوں مجرموں کو بری کرنے کے حکم دیا، ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس سزا سنائی، گواہوں کے بیانات میں تضاد کو یکسر ہی نظر انداز کر دیا. لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے اپیل منظور کرتے ہوئے دونوں مجرموں کو بری کر دیا ۔ واضح رہے کہ دیپالپور پولیس نے مقتول وقار احمد کے قتل کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا .

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔