اسلالم آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے جمیعت علماء اسلام اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وزیرِ اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی، ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے کارکنوں کی طرف سے ریاستی اداروں پر حملے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی بھی شدید الفاظ میں مزمت کی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر بھی مشاورت اور آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو کی۔