ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ کی آفیشل ویب سائٹ ڈاؤن ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی ہائیکورٹ کی ویب سائٹ کا سرور ڈاؤن ہو گیا ہے۔
ویب سائٹ بند ہونے پر وکلاء اور سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کیونکہ ویب سائیٹ پر کازلسٹ ، کیسں کے فیصلے اپلوڈ ہوتے ہیں۔
خیال رہے کہ ویب سائٹ پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے متعلق تمام معلومات موجود ہوتی ہیں۔