وزیراعظم عمران خان فائنل میچ دیکھنے دبئی جائیں گے!

وزیراعظم عمران خان فائنل میچ دیکھنے دبئی جائیں گے!
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان سیمی فائنل میں فتح حاصل کرلیتا ہے تو وزیراعظم عمران خان ایونٹ کا فائنل میچ دیکھنے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے دبئی جائیں گے۔ وزیر اطلاعات فواد چودھری بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ دوسری جانب پاکستان ٹیم فائنل میں پہنچی تو صرف وزیراعظم ہی نہیں بلکہ وزرا نے میچ دبئی جا کر دیکھنے کا فیصلہ کرلیا نے۔ شیخ رشید نے وزیراعظم سے میچ دیکھنے کے لیے دبئی جانے کی اجازت لے لی۔ شیخ رشید کو گزشتہ ماہ پاک انڈیا میچ دیکھے بغیر ہی واپس آنا پڑا تھا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میں نے ہی ملک میں امن و امان کی صورتحال کے باعث وزیر داخلہ کو واپس بلایا تھا ۔ پاکستان کا فائنل میچ ہوا تو شیخ رشید میچ دیکھنے ضرور جائیں۔ وزیرداخلہ کو تحریک لبیک پاکستان کے لانگ مارچ کی وجہ سے ہنگامی طور پر واپس آنا پڑ گیا تھا

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔