پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے، 11 نومبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے، 11 نومبر 2021
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کا بڑا امتحان، شاہین کینگروز پر جھپٹنے کو تیار، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا سیمی فائنل آج شام 7بجے دبئی میں کھیلا جائےگا، پاکستان کو بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ تیوں شعبوں میں جان لڑانا ہوگی، آج بھی قومی ٹیم میں کسی قسم کی تبدیلی کا امکان نہیں محمدرضوان اورشعیب ملک کومیچ کھیلنے کی اجازت مل گئی، پی سی بی میڈیکل پینل نے دونوں کھلاڑیوں کو میچ کھیلنے کےلیے فٹ قرار دے دیا، چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ کی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی، کہا پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں، دنیا کو بتانا ہے کہ پاکستان بہترین کرکٹ ٹیم ہے پاکستانی کرکٹ ٹیم آج کا سیمی فائنل جیت گئی تو وزیراعظم فائنل دیکھنے جائیں گے، عمران خان کا ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل مشروط طور پر دیکھنے کا فیصلہ، اسٹیڈیم میں میچ سے پہلے کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کریں گے، وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی ہمراہ ہوں گے پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ دو بڑی اور تگڑی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہے، فوادچودھری کہتے ہیں قومی ٹیم جس طریقے سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کررہی ہے، ایسی کارکردگی بہت کم رہی ہے، آج کا میچ جیت کر فائنل میں نیوزی لینڈ سے سکیورٹی کا مسئلہ بھرپور طریقے سے حل کرنا ہے وزیرداخلہ شیخ رشیدکا کہنا ہے کہ میرا فائنل تو اسی دن ہو گیا تھاجس دن پاکستان نے بھارت کو شکست دی،کہاعمران خان 5 سال پورے کریں گے،حکومتی مدت کے آخری دن تک وزیراعظم کے ساتھ کھڑا رہوں گا،پہلے دن سے ٹی ایل پی سے مذاکرات کا حامی ہوں،پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہو تو اچھا ہوگا

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔