آزاد کشمیر ضمنی انتخابات، ایل اے 3 میر پور میں پی ٹی آئی کامیاب، ایل اے 12 کوٹلی میں پیپلزپارٹی کی برتری، ایل اے 3 میں پاکستان تحریک انصاف کے یاسر سلطان 20ہزار 142ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، ایل اے 12 میں پیپلزپارٹی کے چودھری عامر یسین 24 ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیاب جس معاشرے میں اخلاقیات گرجائےوہ کبھی اوپر نہیں اٹھ سکتا، وزیراعظم عمران خان کا عشرہ رحمت العالمین کی مرکزی تقریب سے خطاب، کہا جسنی جرائم کی وجہ سے ہمارا خاندانی نظام تباہ ہورہا ہے، بچے بڑے ہوکر اپنے والدین کو گھر سے نکال دیتے ہیں، مغرب میں فحاشی عام ہوئی تو ان کے خاندانی نظام پر براہ راست فرق پڑا، ریاست مدینہ کے اصولوں پر چلیں گے تو ملک ترقی کرے گا۔ وزیراعظم کا رحمت العالمین اتھارٹی کے قیام کا اعلان، کہا دنیا کے بہترین اسکالرزکی تلاش شروع کردی ہے، اتھارٹی کا چیئرمین دنیا کو اسلام سے متعلق آگاہی دے گا، طے کریں گے کہ بچوں اور بڑھوں کو سیرت نبی کیسے پڑھانی ہے، موجودہ دور میں نوجوان نسل انتہائی دباؤ کا شکار ہے، جن کو ہم رول ماڈل سمجھتے تھے اکثر کو تباہی کی طرف جاتے دیکھا۔ جب تک معاشرہ کرپشن کےخلاف نہیں ہوگا، حکومت کچھ نہیں کرسکتی، اقتدار میں آکر چوری کرنا کرپشن کہلاتا ہے، مغربی ممالک میں کرپشن کے الزام پر مستعفی ہونا پڑتا ہے، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں پاکستان جس مقصد کےلیے بناتھا اس کی طرف جانا ہوگا، دھاندلی کا رونا رونے والے ای وی ایم کی مخالفت کررہےہیں، ہماری پہلی حکومت ہے جو اقتدار میں آکر انتخابی اصلاحات کررہی ہے۔