’آریان خان کو مسلمان ہونے کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے‘

’آریان خان کو مسلمان ہونے کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے‘
سرینگر(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے خلاف منشیات کے کیس میں کارروائی کی جا رہی ہے۔ جس پر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ اور مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے سوالات اٹھائے ہیں۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے خلاف کارروائی کو بے وجہ ایک بڑا مسئلہ بنادیا گیا۔ محبوبہ مفتی نے مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا کو بھی نشانہ بنایا۔ محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کیا کہ ایک مرکزی وزیر کے بیٹے جس پر چار کسانوں کو قتل کرنے کا الزام ہے، اس کے خلاف کارروائی کرکے مثال قائم کرنے کے بجائے، مرکزی ایجنسیاں صرف ایک 23 سالہ لڑکے کا پیچھا کر رہی ہیں کیونکہ اس کی کنیت میں خان ہے۔ انصاف کی ستم ظریفی یہ ہے کہ بی جے پی کے بنیادی ووٹ بینک کو خوش کرنے کے لیے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اس وقت ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں قید ہ ہیں۔ وہ اس وقت عدالتی تحویل میں ہیں جبکہ این سی بی معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ تاہم آریان خان کے وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ آریان خان سے منشیات برآمد نہیں ہوئی اور نہ ہی اس نے منشیات لی۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔