پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،11 اکتوبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،11 اکتوبر 2021
پی ٹی آئی کو پیپلزپارٹی،ن لیگ کےمالی گوشواروں اور ریکارڈتک رسائی مل گئی، الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس میں وزیرمملکت فرخ حبیب کی درخواست منظور کرلی۔ پی پی،ن لیگ 4 سال سے اکاؤنٹس کی تفصیل دینے سے بھاگ رہے ہیں،وزیرمملکت فرخ حبیب کہتے ہیں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے پاس کوئی ریکارڈ نہیں ہے، اسٹیٹ بینک کے مطابق پی پی کے7،ن لیگ کے 12اکاؤنٹ ہیں، ن لیگ اور پیپلزپاٹی نے ہمیشہ اپنے آپ کو قانون سےبالاترسمجھا، نوازشریف کے اکاؤنٹس منی لانڈرنگ کےلیے استعمال ہوئے۔ پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمان صدارت کریں گے،ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال،حکومت مخالف تحریک اور مجوزہ لانگ مارچ بارے حکمت عملی پر بات ہوگی،افغان ایشواورملکی خارجہ پالیسی پربھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن لاہور کے صدر اور رکن قومی اسمبلی پرویز ملک انتقال کرگئے، لیگی رہنما گذشتہ طویل عرصہ سے بیمار تھے، قیادت سمیت کارکنان کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہار، خاندانی ذرائع کے مطابق پرویز ملک کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال پر عدم اعتماد کی لٹکتی تلوار، سابق صدر آصف علی زرادری جام کمال کی حکومت بچانے کے لئے سرگرم ہوگئے، وزیراعلیٰ بلوچستان اور انوارالحق کاکڑ کی دو ماہ قبل سابق صدر سے خفیہ ملاقات کا انکشاف، دونوں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا عندیہ دیا، علی زرادری نے عامر مگسی اور نادر مگسی کو تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کےلیے کوئٹہ بھیج دیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، ملکی سیاسی، معاشی وقومی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، افغانستان کی صورتحال پر بھی مشاورت ہوگی، وزارتوں اور ڈویژنز میں خالی آسامیوں کے بارے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ پیش کرے گی،12 نکاتی ایجنڈا جاری۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔