اسلام آبا: ذرائع کا کہنا ہے کہ سے نمٹنے کے لیے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو مکمل فری ہینڈ دے دیا گیا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ذرائع کے مطابق لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو مکمل فری ہینڈ دے دیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں کہا گیا کہ آئین اور قانون کے مطابق امن وامان یقینی بنانے کےلیے تمام اقدامات اٹھائیں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری سے متعلق آپشنز بھی رانا ثناءاللہ نے پیش کردئیے، جو بھی قانون ہاتھ میں لے اس کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔چاہے وہ عمران خان ہو ۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے اجلاس میں کہا کہ ابھی عمران خان نے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا، پہلے وہ اس ہفتے آنا چاہتا تھا ہمیں پتہ چل گیا تو پروگرام ملتوی کردیا۔ ریاست کے تمام ادارے امن وامان کے قیام میں حکومت کے ساتھ ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بریفنگ میں بتایا گیا کہ آڈیو لیکس کے معاملے پر بعض افراد گرفتار ہوئے ہیں، وزیراعظم ہاؤس کی بگنگ ہوئی یہ انفرادی فعل تھا کسی ادارے کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔