پاک فوج کے 12 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

پاک فوج کے 12 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی
راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے 12 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ترقی پانے والوں میں میجر جنرل انعام حیدر ملک، میجر جنرل فیاض حسین شاہ شامل ہیں ۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ میجر جنرل نعمان زکریا، میجر جنرل محمد ظفر اقبال بھی شامل ہیں ،اس کے علاوہ ترقی پانے والوں میں میجر جنرل ایمن بلال صفدر، میجر جنرل احسن گلریز شامل ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطا بق میجر جنرل سید عامر رضا اور میجر جنرل شاہد امتیاز کو بھی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ ترقی پانے والوں میں میجر جنرل شاہد امتیاز ،محمد منیر افسر، میجر جنرل بابر افتخار، میجر جنرل یوسف جمال اور میجر جنرل کاشف نذیر کا نام بھی شامل ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار بھی بطور لیفٹیننٹ جنرل پروموٹ کردیا گیا، 6 لانسرز میں کمیشن حاصل کرنے والے لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج سے گریجویٹ ہیں ، لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار اردن سے فارن اسٹاف کورس سے فارغ التحصیل ہیں، لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار این ڈی یو میں بطور انسٹرکٹر خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ ترقی پانے والے لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے آپریشن ضرب عضب کے دوران میر علی میں بریگیڈ کمانڈ کی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔