پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،11ستمبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،11ستمبر 2021
ملک بھر میں مون سون کا نیا اسپیل،لاہور میں 3 روز سے جاری بارش نے موسم میں تبدیلی کی نوید تو سنا دی لیکن جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا بھی سامنا، آج لکشمی چوک میں 140 ملی میٹر تک بارش ہو چکی،فیڈرز ٹرپ ہونے سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل،محکمہ موسمیات کی آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی لاہور سمیت پنجاب بھر میں مسلسل بارش، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا صوبائی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے اور واسا حکام کو الرٹ رہنے کا حکم، کہا انکاسی آب کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ،کوئی بھی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی پاکستان میں کورونا کے وار جاری،مہلک وائرس نے مزید 82 زندگیاں نگل لیں، اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 662 ہو گئی،24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 480 نئے کیس رپورٹ،مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 5 فیصد ریکارڈ کی گئی، 91 ہزار 717 مریض زیرعلاج ، 5 ہزار 373 کی حالت تشویشناک ہے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی 73 ویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے،بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ملک بھر میں تقاریب، مسلمانوں کے علیحدہ وطن کے خواب کو حقیقت کا روپ دینے کی تحریک اور قائداعظم کی فکری سوچ کو اجاگر کیا جائے گا گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کی مزار قائد پر حاضری،پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ، گورنر عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ قوم نے مل کر چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے، قائد کے اصولوں کے مطابق ملک کو آگے بڑھائیں گے،وفاق کے تعاون سے کراچی میں عوامی فلاح کے منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں،وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ گرین لائن اور کے فور سمیت دیگر منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔