یوں دی ہمیں آزادی کہ دنیا ہوئی حیران اے قائداعظم تیرا احسان ہے احسان
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 73برسی کے موقع پر مزار قائد پر وزیراعلی سندھ اورگورنر سندھ نے حاضری دی پھول چڑھاٸے اور فاتحہ خوانی کی۔ ایڈمنسٹریٹرکراچی اورڈی جی رینجرز نے بھی مزارقاٸد پرحاضری دیکر ایصال ثواب کیلئے دعا و فاتحہ خوانی کی۔ مزارِ قائد پر تینوں مسلح افواج کے نمائندوں نے سلامی پیش کی اور بانی پاکستان کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔ پبلک نیوز: محمد علی جناحؒ، ایک جہدِ مسلسل، ہمت و صداقت کی تصویر اور تبدیلی کا انمٹ نشان، بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی 73 ویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔ بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ملک بھر تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔