عمر شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک بھجوانے کی تیاریاں

عمر شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک بھجوانے کی تیاریاں
لاہور(پبلک نیوز) حکومت نے اداکارہ و میزبان عمر شریف کو علاج کے لیے امریکا بھجوانے کی کوششیں شروع کر دیں ہیں. وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا ایک ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ عمر شریف صاحب کے علاج کے سلسلہ میں وزیراعظم آفس وزارت خارجہ اور دوسرے تمام متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہے ان کے ویزہ اور سفری کاغذات کے انتظامات پر کام کیا جارہا ہے۔ اس سے قبل زرین عُمر شریف نے میڈیا کو بتایا کہ عمر شریف کو امریکا میں علاج کے لیے بذریعہ طیارہ ہی لے جایا جاسکتا ہے، وزیراعظم آفس سے کہا گیا کہ ویزے کے لیے کوشش کی جارہی ہے، امید ہے ویزا جلد جاری ہو جائے گا۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور گورنر سندھ عمران اسماعیل آغا خان اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے اسپتال میں زیر علاج کامیڈین عمر شریف کی عیادت کی، وفاقی وزیر اطلاعات کی جانب سے عمر شریف کو علاج معالجے کے حوالے سے وفاقی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی. واضح رہے کہ لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے دل کی تکلیف کے ساتھ دیگر تکالیف میں مبتلا ہیں جبکہ ان کی یادداشت بھی خراب ہو گئی ہے، گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ان کی تشویشناک حالت کے حوالے سے بھی خبریں گردش کر رہی تھیں۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔