گلگت: شاہراہ قراقرم رحیم آباد میں پے در پے ٹریفک حادثات

گلگت: شاہراہ قراقرم رحیم آباد میں پے در پے ٹریفک حادثات
گلگت ( پبلک نیوز) شاہراہ قراقرم رحیم آباد میں پے در پے ٹریفک حادثات۔ رحیم آباد میں شاہراہ قراقرم کو مظاہرین نے دھرنا دیکر بند کردیا۔ مظاہرین کے مطابق گزشتہ روز دو مختلف ٹریفک حادثات میں دو نوجوان جاں بحق ہوئے تھے۔ متعلقہ محکمے اور ذمہ داران کو شاہراہ کے خطرناک مقامات سے کئی مرتبہ آگاہ کیا ہے۔ مگر ذمہ داران کی طرف سے توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ مظاہرین نے بتایا کہ شاہراہ بنائی گئی مگر سیفی کا کوئی نظام نہیں جس کی وجہ سے روز حادثات رونما ہورہے ہیں۔ مذید ہم میں لاشیں اٹھانے کی ہمت نہیں۔ جب تک مطالبات پر عمل درآمد نہیں ہوتا دھرنا جاری رہے گا۔ شاہراہ قراقرم پر دھرنے کی وجہ سے دونوں اطراف میں سینکڑوں مسافر اور سیاح پھنس گئے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔