معروف بھارتی اداکارہ دیشا پٹانی نے مداح کی جانب سے فٹنس کا راز پوچھنے پر ایک لفظ میں جواب دیا۔
دشا پٹانی کا شمار بالی ووڈ کی مشہور اداکاراؤں میں ہوتا ہے، وہ اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ بولڈ فوٹو شوٹس کے لئے بھی جانی جاتی ہیں۔ دیشا بی ٹاؤن کی بہترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں اور وہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ورزش اور فٹنس کے متعلق ویڈیوز کو مداحوں کے ساتھ مستقل بنیادوں پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک "مجھ سے کچھ پوچھیں" سیشن کا انعقاد کیا اور اس دوران انہوں نے مداحوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔ ان کے ایک مداح نے اداکارہ سے فٹنس کا راز پوچھا۔ اس کے جواب میں اداکارہ نے صرف ایک ہی لفظ میں "سخت محنت"
ایک فین نے پوچھا کہا آپ نے کس عمر میں ایبس بنانا شروع کیے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ایبس بنایا بہت ضروری نہیں ہے، جو اہم ہے وہ فٹ رہنا اور باقی سب بونس کے طور پر آتا ہے۔ یاد رہے کہ دیشا پٹانی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ بولی وڈ اداکار ٹائیگر شروف کے ساتھ تعلق میں ہیں دونوں کو کئی مواقع پر ایک ساتھ دیکھا جاتا ہے۔ اور وہ ساتھ ہی چھٹیوں پر بھی جاتے ہیں۔
دیشا پٹانی اس وقت کچھ بڑے پروجیکٹس پر کام کر رہی ہیں ان میں “ایک ولن ریٹرنز” بھی شامل ہے جس میں جان ابراہم بھی اہم کردار میں ہیں۔ اس کے علاوہ وہ سلمان خان کی "رادھے میں بھی نظر آئیں گی۔ دیشا ایکتا کپور کی پروڈکشن میں بننے والے ایک پروجیکٹ کا بھی حصہ ہیں۔
جہاں تک فٹنس کا تعلق ہے تو دیشا پٹانی سے بہت سارے لوگ اس وجہ سے متاثر ہیں، یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ ان کا بہت بڑا فین کلب سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر ان کی تصاویر اور فوٹو شوٹوں کی وجہ سے بنا ہے۔