پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے،12 اپریل 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے،12 اپریل 2021
ن لیگ کی فتح ڈسکہ کی فتح نہیں، بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ہے، مریم نواز کہتی ہیں نیب عمران خان کے کہنے پر انتقامی کارروائیاں کرتا ہے، ن لیگ کو دبانے کی کوشش کی گئی، حکومتی اراکین ٹی وی پر حکومت کےخلاف بات کررہے ہیں، جب جہانگیر ترین کا نمک کھارہے تھے، اس وقت تک وہ شوگر مافیا نہیں تھے، جہانگیر ترین سے سبق سیکھیں۔پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل عوام دشمن ہے، بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں ڈیل کے تحت اشرافیہ اور غریب عوام پر برابر کا بوجھ ڈالا جارہا ہے، عام آدمی تاریخی بےروزگاری اور مہنگائی کا مقابلہ کررہا ہے، گیس اور بجلی کی قیمتیں روز بڑھائی جارہی ہیں، ایک آرڈینینس سے اسٹیٹ بینک کو آئین سے بالاتر کرنا چاہتے ہیں، پارلیمنٹ میں اس آرڈینینس کی مخالفت کریں گے۔عدالت کا نیب کو مریم نواز کی گرفتاری سے دس روز قبل آگاہ کرنے کا حکم، نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیئے کہ مریم نواز کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے گئے، جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے جاتی امرا اراضی کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ایف آئی اے میں چینی اسکینڈل کا معاملہ، جہانگیر ترین اور علی ترین کو ایک بار پھر 13 اپریل کو طلب کرلیا گیا، حکام کے مطابق جہانگیر ترین اور علی ترین کو اپنے ساتھ متعلقہ دستاویز لانے کی ہدایت بھی کردی گئی، پی ٹی آئی رہنماؤں سے 8 سوالوں کے فوری جواب مانگے گئے ہیں۔لیگی رہنما رانا ثنااللہ کہتے ہیں بلاول بھٹو زرداری نے نوٹس پھاڑ کر اچھی حرکت نہیں کی، پیپلز پارٹی کا سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ لینا بے اصولی ہے، حکومتی اراکین کے ووٹ لینے پر بات بگڑی، رانا ثنا نے کہا ن لیگ پی ڈی ایم کو ٹیک اوور نہیں کرنا چاہتی، تمام فیصلے مشاورت سے ہوئے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔