کرپشن کسی شعبے میں برداشت نہیں کروں گا: وزیراعظم

کرپشن کسی شعبے میں برداشت نہیں کروں گا: وزیراعظم
اسلام آباد: ( پبلک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا عہدہ سنبھالتے ہی دفتری امور سرانجام دینا شروع کر دیئے۔ تمام سٹاف کو وقت کی پابندی کرنے کی سختی سے ہدایات جاری کر دیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کا تعارف پرائم منسٹر ہاؤس اور آفس کے عملے سے کروایا گیا۔ شہباز شریف کو وزیراعظم آفس انٹرنل اور پبلک شعبہ جات بارے بھی بریفننگ دی گئی۔ اس موقع پر سٹاف اور افسران سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہے۔ وقت ضائع کئے بغیر عوام کی بہتری کے اقدامات شروع کئے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں وقت کا پابند ہوں، آپ بھی سب بروقت آفس آئیں، ایمانداری سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔ گڈ گورننس اور میرٹ ترجیح ہے۔ کرپشن کسی شعبے میں برداشت نہیں ہوگی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔