پاکستانی پاسپورٹ کی بے حرمتی پر تحریک انصاف کا سخت ردعمل

پاکستانی پاسپورٹ کی بے حرمتی پر تحریک انصاف کا سخت ردعمل
سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹائے جانے پر دنیا بھر میں تحریک انصاف کے حامیوں نے احتجاج کیا تاہم اس دوران کچھ افسوس ناک مناظر بھی دیکھنے میں آئے جب کچھ افراد نے اپنے پاکستانی پاسپورٹ جلا دیئے. معاملے پر سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل دیا اور اس حرکت پر خوب تنقید کی.صحافی اظہر جاوید کا کہنا تھا کہ ا ستغفراللّٰہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر میرے پاک وطن کا پاسپورٹ کی بے حرمتی کرنیوالوں کیلئے لعنت بے شمار ان بدبخت لوگوں کی نادرا ریکارڈ سے شناخت کرکے ان کے پاسپورٹ منسوخ اور مقدمات درج کئے جانے چاہئے اگر کوئی ان کو جانتا ہے تو ان کی حکام سے تفصیلات شیئر کیجئے. تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ پاسپورٹ یا جھنڈا جلانے کی وڈیوز شیئر کر رہے ہیں۔ ہماری جماعت ایسے کسی رویئے کی سپورٹ نہیں کرتی ہم محب وطن لوگ ہیں ہم ن لیگ نہیں کہ اپنے اداروں پر حملہ آور ہوں. حامد میر کا کہنا تھا کہ ہمیں سب پتہ ہے انکے پاس ڈبل پاسپورٹ ہوتا ہے یہ امریکہ کو گالیاں دے سکتے ہیں لیکن امریکہ یا برطانیہ کا پاسپورٹ نہیں جلائیں گے . پاکستان کا سبز پاسپورٹ جلائیں گے مغرب سے اتنی نفرت ہے تو پاکستان آ ؤ اور یہاں آ کر مظاہرے کرو یہاں پاکستان کا پاسپورٹ جلا کر دکھاؤ. اقرار الحسن کا کہنا تھا کہ پاکستانی پاسپورٹ جلانے کی اس حرکت کی نہ صرف تحریکِ انصاف کے ہر سپورٹر کو مذمت کرنی چاہئیے بلکہ اوورسیز پاکستانیوں کو بھی اس عمل سے لاتعلقی اور نفرت کا اظہار کرنا چاہئے۔ آپ لوگ تو سبز پاسپورٹ کے وقار کو بلند کرنے کا نعرہ لے کر نکلے تھے۔ خدا کے لیے یہ نہ کریں

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔