وزیر اعظم کا پرانے بیوروکریٹس پر مشتمل ٹیم بنانے کا فیصلہ

وزیر اعظم کا پرانے بیوروکریٹس پر مشتمل ٹیم بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے پرانے بیوروکریٹس پر مشتمل ٹیم بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امداد اللہ بوسال کو چیف سیکرٹری پنجاب بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،آئی جی اسلام آباد احسن یونس اور چیف کمشنر عامر احمد علی کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔چیرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے قریبی سمجھے جاتے تھے۔ سینیئر پولیس آفیسر فخر سلطان راجہ کو آئی جی اسلام آباد تعینات کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، تبدیلی کی صورت میں آئی جی اسلام آباد احسن یونس آر پی او راولپنڈی ہونگے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔