حکومت نے عید سے قبل سرکاری ملازمین کوتنخواہیں اور پنشن دینے کا فیصلہ کرلیا

حکومت نے عید سے قبل سرکاری ملازمین کوتنخواہیں اور پنشن دینے کا فیصلہ کرلیا
اسلام آباد: سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری حکومت نے عیدالفطر سے قبل سرکاری ملازمین کوتنخواہیں اور پنشن دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے درمیان اس حوالے سے مشاورت ہوئی ہے جس میں سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے قبل ماہ اپریل کی تنخواہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ مشاورت میں ماہانہ پنشن کی ادائیگی بھی عیدالفطر سے پہلے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ بعدازاں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ملازمین اور پینشنرز کی سہولت کیلئے سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے قبل ہی تنخواہ اور ماہانہ پنشن ادا کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ یاد رہے کہ سندھ حکومت پہلے ہی ملازمین کو عیدالفطر سے قبل تنخواہ اور ماہانہ پنشن دینے کااعلان کرچکی ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔