ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی، فاسٹ بولر حسن علی انگلینڈ کے لیے روانہ ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق حسن علی انگلینڈ میں واروکشائر کی جانب سے کاؤنٹی سیزن کھیلیں گے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران حسن علی کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ پھر کاؤنٹی کرکٹ کھیلنےکا منتظر ہوں، اچھے سیزن کے لیے پر امید ہوں۔
حسن علی نے مداحوں سے اپیل کی کہ دعاؤں میں یاد رکھیں۔
یاد رہے کہ حسن علی کاکول فٹنس کیمپ کی وجہ سے تاخیر سے انگلینڈ روانہ ہوئے ہیں۔ حسن علی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹی ٹونٹی اسکوڈ کا حصہ نہیں ہیں۔