پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 12 اگست 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 12 اگست 2021
پاکستان میں کورونا بے قابو ہونے لگا،مہلک وائرس نے مزید 102 زندگیاں نگل لیں، اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 187 ہو گئی،24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 934 نئے کیس رپورٹ ،مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی ، 85 ہزار 633 مریض زیرعلاج، 4 ہزار 584 کی حالت تشویشناک ہے کراچی کے علاقے محمد علی سوسائٹی میں گھر میں آگ لگ گئی،2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے ، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، دھواں بھرنے کے باعث اہل خانہ بےہوش ہو گئے،اسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکے دنیا بھر میں نوجوانوں کا عالمی دن،حکومت پاکستان نےکامیاب جوان اسپورٹس کیریکولم ڈویژن قائم کر دیا،30 لاکھ نوجوانوں کو اسپورٹس ڈویژن کا حصہ بنایا جائے گا،عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے لئے ہرممکن وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں ملک پرالیکشن چور،سلیکٹڈحکومت مسلط ہے،نااہل کو لانے والے بھی اب پچھتا رہےہیں،مولانا فضل الرحمٰن کی میڈیا سے گفتگو،کہا پی ڈی ایم نے حکومت کی یکطرفہ انتخابی اصلاحات کومستردکردیا، شہبازشریف بولے 3 مرتبہ وزیراعظم رہنے والے نوازشریف کی صحت پرسیاست افسوسناک ہے، علاج مکمل ہو گا تو نوازشریف واپس آ جائیں گے بھارت اور اسرائیل پاکستان کے خلاف جعلی سوشل میڈیا ٹرینڈز چلارہےہیں،ملک دشمنی کےتمام ہتھکنڈوں کو ناکام بنائیں گے، وزیراطلاعات فوادچودھری کی پریس کانفرنس،مشیرقومی سلامتی معیدیوسف کا کہنا تھا افغانستان میں ناکامی کاملبہ پاکستان پر دالنے کی کوشش کی جا رہی ہے

Watch Live Public News