اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن خسارہ گیارہ ارب تھا جو اب کم ہو کر 9 ارب رہ گیا ہے، سرکاری ٹی وی نے خود کو منافع بنانے کے قابل بنایا ہے۔ قومی اسمبلی میں تحریری جوابات کے سیشن میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے تحریری جواب میں کہا کہ موجودہ حکومت کی کوششوں سے پی ٹی وی نے خود کو منافع بنانے کے قابل بنایا، پی ٹی وی کی موجودہ انتظامیہ کی مدت کے آغاز پر خسارہ گیارہ ارب 37 کروڑ روپے تھا،یہ خسارہ کم ہو کر 9 ارب انتالیس کروڑ رہ گیا ہے۔ وزارت تخفیفِ غربت نے قومی اسمبلی میں اپنے تحریری جواب میں کہا کہ ایف بی آر کے ذمہ پی ٹی وی کے 6 ارب روپے واجب الادا ہیں، مالی سال 21-2020 کے دوران غریبوں میں دو سو ارب روپے تقسیم کیے گئے، بیت المال کے ذریعے تین ارب 82 کروڑ کروڑ روپے تقسیم کیے گئے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے 170 ارب 42 کروڑ روپے غرباء میں تقسیم کئے گئے۔