پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، 13 اگست 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، 13 اگست 2021
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے 10 نئے ڈیمز بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے، ڈیمز بننی شروع ہو گئی ہیں، پہلی مہمند ڈیم 2025 میں تیار ہو جائے گی، اس کے بعد آہستہ آہستہ 2028 میں انشا اللہ بھاشا ڈیم تیار ہو جائے گی، اس طرح ہم آنیوالی نسلوں کے مستقبل کی حفاظت کریں گے ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ میرے تو پچھلے تیس سال سے بیان سارے حقوق العباد پر ہیں، میں نے سوسائٹی میں انسانیت کو ابھارنے کی کوشش کی ہے، میرے ذمہ ہے دعوت دینا ، اس کی عملداری تو نہ میرے ہاتھ میں ہے نہ میرے ذمے ہے، ہماری تبلیغ کا ایک اصول ہے کہ ہم مذمت نہیں کرتے ، مثبت بات کرتے ہیں، منفی بات نہیں کرتے، اچھائی کو اتنا بیان کریں کہ برائی اس میں دب جائے افغانستان میں طالبان تین ماہ کے اندر اس دارالحکومت کابل پر اپنا تسلط قائم کر سکتے ہیں جبکہ وہ ایک ماہ کے اندر کابل کے قریب پہنچ جائیں گے، اس بات کا انکشاف امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں کیا گیا ہے جسے امریکی ٹی وی چینل سی بی ایس نے نشر کر دیا لاہور ہائی کورٹ نے دودھ میں ملاوٹ کرنے والے پانچ ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے ریمارکس دئیے ہیں کہ ملزمان نے منصوعی دودھ کی فروخت کے ذریعے معاشرے کیخلاف جرم کیا، ایسے ملزم انسانیت کے دشمن اور ملک پر بدنما دھبہ ہیں شریف خاندان نے جنید صفدر کے نکاح کی تقریب کو خفیہ رکھنے کا منصوبہ بنایا تھا مگر صحافیوں کو معلوم ہو گیا تو یہ تقریب کا اعلان کرنا پڑا ، یہ نکاح کی تقریب ہو گی جو لندن کے پانچ ستارہ ہوٹل میں ہو گی جبکہ رخصتی اور شادی کی تقریب کا اعلان بعد میں کیا جائیگا

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔