سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں کمپلسری قرآن ٹیچنگ بل لاگو کر دیا گیا ہے۔ قرآن پر عمل کر کے اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتے ہیں۔ پاکستان آرڈیننس فیکٹری میں زور دار دھماکہ، قریبی عمارتوں اور گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پی او ایف کے پلانٹ میں فنی خرابی کے باعث دھماکہ ہوا۔ حادثہ سے 3 اہلکار جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوئے۔ ترجمان آئیر سیال کا کہنا ہے کہ فنی خرابی کے باعث پرواز PF-123 منسوخ کر دی گئی۔ جہاز کو ایک بار ٹھیک کرنے کے بعد دوبارہ خرابی پیدا ہوگئی۔ مسافروں کو کل اسلام آباد کی پروازوں میں ایڈجسٹ کریں گے۔ جو مسافر ریفنڈ لینا چاہیں وہ لے سکتے ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ کسانوں کو جدید مشینری کے حصول کے لیے قرضے دیں گے۔ آئی ایم ایف نے مختلف ممالک کو 650ارب جاری کیے ہیں۔ پاکستان کو بھی 2.77ارب ڈالر 23اگست کو مل جائیں گے۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا۔ لاہور ہائی کورٹ کی جج عائشہ ملک کو سپریم کورٹ میں تعیناتی پر غور کیا جائے گا۔ جسٹس مشیر عالم 17 اگست کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔ جن کی جگہ جج عائشہ ملک کی تعیناتی کا امکان ہے۔ عائشہ ملک سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج ہوں گی۔