مظفر گڑھ میں زہریلی شراب پینے سے 12 افراد جاں بحق

مظفر گڑھ میں زہریلی شراب پینے سے 12 افراد جاں بحق
مظفر گڑھ میں زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی اموات کا سلسلہ نا رک سکا، 12 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زیر علاج ہیں۔ تفصیلات کے مطابق زہریلی شراب پینے سے متاثر ہونے والے افراد کے لواحقین اپنے پیاروں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل نہیں کر رہے ہیں، جس کے باعث پولیس کو زہریلی شراب پینے سے متاثر ہونے والے افراد کا ڈیٹا اکٹھا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ گذشتہ روز پولیس کی جانب سے مرنے والوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا، لواحقین بنا پوسٹ مارٹم کرائے، پولیس کے ساتھ لڑ کر لاشوں کو اٹھا کر لے گئے۔ دوسری جابب پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے، مرنے والوں میں ایک شخص نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا تھا کہ اس نے یہ دیسی زہریلی شراب علی پور کے علاقے ٹبی آرائیں کے مشہور سلطان نامی شراب فروش سے خریدی تھی۔ مرنے والوں میں عبدالواحد، احسان ،محمد رمضان، محمد بلال، لطافت، حسن عرف سانول، عرفان عرف فانا، محمد اسد، شیخ واجد اور پاری شیخ شامل ہیں۔ پولیس نے منشیات فروشوں پر مقدمات کا اندراج شروع کر دیا ہے جبکہ تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی .

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔