اورنج ٹرین میں بزرگوں،خصوصی افراد کو مفت سہولت دینے کافیصلہ

اورنج ٹرین میں بزرگوں،خصوصی افراد کو مفت سہولت دینے کافیصلہ
لاہور: پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین میں معمر اور خصوصی افراد کو مفت سفر کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں اورنج لائن ٹرین میں معمر اور خصوصی افراد کو مفت سفر کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ خواتین اور طلبا کوکرائے میں رعایتی پیکیج دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اورنج لائن ٹرین کا کرایہ اسٹیشن وائز مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔اورنج لائن ٹرین کے سٹیشنز پر سولر سسٹم لگائے جائیں گے۔الیکٹرک بسوں کا پہلا پائلٹ پراجیکٹ لاہور میں شروع کیا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔