نیب کا خاتمہ ملک کیلئے بہترہے،شاہدخاقان عباسی

نیب کا خاتمہ ملک کیلئے بہترہے،شاہدخاقان عباسی
کیپشن: نیب کا خاتمہ ملک کیلئے بہترہے،شاہدخاقان عباسی

ویب ڈیسک: شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ جتنی جلدی نیب کو ختم کیا جائے اتنا بہتر ملک کیلئے ہوگا،کیس کی حقیقت عدالت میں سامنے آجاتی ہے، پولیٹیکل اینجئرنگ کے لئے اس طرح کے کیسز شروع کئے جاتے ہیں۔جن ممالک کے نظام کو دیکھ کر مثالیں دی جاتی ہیں وہاں تین 4 دنوں میں فیصلے ہو جاتے ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ عدالت نے چاروں ملزمان کو بری کر دیا ہے،یہ کرپشن نہیں اختیارات کے غلط استعمال کاکیس تھا،عدالت نے فیصلے میں لکھا یہ کیس غلط ہے،4سال 2ماہ بعد نیب نے کہاکہ ریفرنس واپس لیتے ہیں،اسی عدالت میں ایک اور صاحب 12سال سے آ رہے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اتنے سالوں میں ہمارے خلاف صرف ایک گواہ کو قلمبند کیا گیا،4 سالوں سے زیادہ عرصے تک یہ ریفرنس چلایا جاتا رہا ہے،یہ بھی مہربانی ہے ہمارے نظام کی،آج بھی کامران مائیکل سے یہاں ملاقات ہوئی انکے خلاف بھی اسی طرح کا ریفرنس ہے،جتنی جلدی نیب کو ختم کیا جائے اتنا بہتر ملک کیلئے ہوگا،کیس کی حقیقت عدالت میں سامنے آجاتی ہے، پولیٹیکل اینجئرنگ کے لئے اس طرح کے کیسز شروع کئے جاتے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی  نے کہا کہ پاکستان کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو بیٹھ کر تمام معاملات کو دیکھنا ضروری ہے،ہم نے آگے کے معاملات کو بہتر کرنے کیلئے پروگرام شروع کیا ہے،جن ممالک کے نظام کو دیکھ کر مثالیں دی جاتی ہیں وہاں تین 4 دنوں میں فیصلے ہو جاتے ہیں۔

Watch Live Public News