بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کی ارشد ندیم کو سونے کا تمغہ جیتنے پر منفرد انداز میں مبارکباد

بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کی ارشد ندیم کو سونے کا تمغہ جیتنے پر منفرد انداز میں مبارکباد

(ویب ڈیسک ) معروف بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے پیرس اولمپکس میں سونے کا تمغہ جیتنے  والے پاکستانی جیولین تھرور ارشد ندیم کو منفرد انداز میں مبارکباد  دی ہے۔

چند روز قبل پیرس اولمپکس میں  مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے 92.97 میٹر کی تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ بنایا تھا۔انہوں نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا جبکہ بھارت کے نیرج چوپٹرا نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔

پیرس اولمپکس میں پاکستان  کیلئے   گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کیلئے بھارت سے بھی تہنیتی پیغامات آگئے۔

بھارت کی پنجابی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونم باجوہ نے   پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے   گولڈ میڈل جیتنے والے   ارشد ندیم کو منفرد انداز میں مبارکباد دی ہے۔

ارشد ندیم نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گولڈ میڈل جیتنے کی خوشی میں ایک پوسٹ شیئر کی ، انہوں نے پوسٹ میں  اللہ کا شکریہ ادا کیا اور اس کے بعد قوم اور والدین کی دعاؤں پر بھی شکر گزار ہوئے۔

ارشد ندیم کی اس پوسٹ پر بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے  انہیں پنجابی میں مبارکباد دی۔سونم  نے ارشد ندیم کو پنجاب میں کہا کہ  'وادھائیاں، مبارکاں'۔ ادکارہ نے مزید لکھا کہ آپ اس کے مستحق تھے۔

Watch Live Public News