سب کو وقت کے ساتھ سرپرائز ملیں گے: رمیز راجہ

سب کو وقت کے ساتھ سرپرائز ملیں گے: رمیز راجہ
لاہور ( پبلک نیوز) چئیر مین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ سب کو وقت کے ساتھ سرپرائز ملیں گے۔ پی ایس ایل ڈرافٹ کی خوشی اپنی جگہ لیکن ڈراپنگ پچز سے زیادہ خوش ہوں۔ ہماری پچز ٹھیک ہوں گی تو کرکٹ بھی بہتر ہوگی۔ قذافی میں جتنے میچز دیکھے بے کار میچز لگے۔ ڈوپنگ پچز پر عمل درآمد کرکے دیکھائیں گے۔ پریس کانفرنس میں ان کیا کہنا تھا کہ 37 کروڑ کی بچز چھوٹی بات نہیں پاکستان کی کرکٹ کے لئے بہترین ہے۔ دیگر فرنچائز سے بات ہوئی ہے کہ دیگر بڑے کھلاڑیوں کو شامل کر سکیں۔ فسٹ کلاس وویمن ٹیم سمیت کرکٹ کی بہترین ہائی ٹیک پچز کے لیے بھی 90 ایسی پچز بنائیں تاکہ کرکٹ بہترین ہو۔ لیگز لوکل کھلاڑیوں سے بنتی ہیں دیگر کھلاڑی تڑکے کا کام کرتے ہیں۔ ہمارے ہمسائے ملک کی طرح کی لیگ نہیں کہ سب کرکٹ بند کر دی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بگ بیش سمیت دمڈیگر لیگز میں بارہ غیر ملکی کھلاڑی شامل ہوتے ہیں۔ یہ لیگ بہترین باؤلنگ لیگ ہے جو بھی کھیلتا ہے تعریف کرتا ہیں۔ سٹیڈیم کی خستہ حالی کا علم ہے کوشش ہے کہ ایشیا کپ کے لئے بہتر ین اور بڑا کرکٹ میدان بنایا جائے۔ مستقبل کو دیکھ کر کھلاڑیوں کی کیٹیگری بنائی گئی۔ ہماری کوشش ہے کہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دیں۔ چئیر مین پی سی بی کا کہنا تھا۔ جی پی آر ایس ری سیٹ کرنے کا مطلب ہے کہ آسٹریلیا کو ان کے گھر میں جا کر شکست دیں گے۔ تین بنیادی ستون پر چئیرمین شپ کر رہا ہوں جن میں کمرشل کرکٹ اور آرگنائزیشن سکلز ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔