شادی کی پہلی سالگرہ، شاداب کی اہلیہ کیساتھ دلکش پوسٹ نے سب کے دل جیت لئے

شادی کی پہلی سالگرہ، شاداب کی اہلیہ کیساتھ دلکش پوسٹ نے سب کے دل جیت لئے
کیپشن: Shadab Khan with his wife
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق نائب کپتان اور آل راؤنڈر شاداب خان نے شادی کی پہلی سالگرہ پر روضہ رسول ﷺ پر حاضری کی تصویر شیئر کرکے پیار بھرا پیغام شیئر کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرکے کھلاڑی نے اہلیہ کو شادی کی پہلی سالگرہ کی مبارک باد دی۔  اہلیہ کے ہمراہ روضہ رسول ﷺ پر حاضری کی تصویر کو شییر کیا اور اہلیہ کے نام پیار بھرے پیغام میں لکھا کہ’ شادی کی پہلی سالگرہ پر، میری بہترین اہلیہ کے نام: اس ایک سال میں میری زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ آئے لیکن آپ میرے ساتھ کھڑی رہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ہم نے اس ایک سال کے دوران کئی بار ایک ساتھ روئے، ایک ساتھ ہنسے ہیں اور کئی لمحات کو یادگار بنایا۔

شاداب خان نے اہلیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ زندگی کے اس سفر میں میرا ہم سفر بننے پر آپ کا شکریہ۔

انہوں نے شادی کے دوسرے برس کا آغاز اہلیہ کے ساتھ عمرہ ادائیگی کرتے ہوئے اور اہلیہ کو شریک حیات بنانے پر اللہ تعالیٰ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اپنے اور اہلیہ کے لیے دعا گو ہوتے ہوئے مزید لکھا کہ اللہ ہمیں ہمیشہ خوش و خرم اور صحت مند رکھے۔ آمین۔

یاد رہے کہ شاداب خان نے گذشتہ برس 24 جنوری 2023 کو قومی ٹیم کے کوچ ثقلین مشتاق کی بیٹی سے سادگی سے نکاح کیا تھا۔

Watch Live Public News