(ویب ڈیسک ) سراج الحق امیر جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے۔
ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے استعفیٰ دے دیا۔ سراج الحق کا کہنا ہے کہ بھرپو کوشش اور محنت کے باوجود انتخابات میں مطلوبہ کامیابی نہیں دلا سکا۔ انتخابات میں ناکامی کو قبول کرتے ہوئے جماعت اسلامی کی امارات سے استعفی دیتا ہوں۔ کارکنان نے بے انتہا محنت کی ہے اللہ تعالیٰ ان کی محنت کو قبول فرمائے ۔
الیکشن میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے جماعت اسلامی کی امارت سے استعفی دے دیا ہے۔
— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) February 12, 2024
ادھر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے شوری کا اجلاس 17 فروری کو منصورہ میں طلب کر لیا ہے۔ شوری کے اجلاس کا آغاز منصورہ میں دس بجے شروع ہو گا جس میں استعفی کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔