پرویز الہی کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے پر خرم لغاری کے والد چنوں لغاری بیٹے پر برہم ہوگئے، بیٹے سے تعلق توڑ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے ایم پی اے خرم لغاری کی جانب سے پرویز الہی کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے پر ان کے والد چنوں خان لغاری بیٹے پر برہم ہو گئے ، سیاسی تعلق ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ جاری ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ خرم نے وزیراعلی پنجاب کو ووٹ نہ دیکر غلط فیصلہ کیا ہے ، آج سے میرا اس سے کوئی سیاسی تعلق نہیں ہے ، ہم پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کے ویژن پر عمل پیرا ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چودھری پرویز الہی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، ان کے ہرفیصلے کا خیرمقدم کروں گا۔ آج سے خرم لغاری کی سیاسی راہیں جدا ہوں گی، ہمارا اس سے کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے ۔