اسلام آباد، کراچی اور لاہور سمیت دیگر شہروں میں بادل برس پڑے، شہرقائد میں مون سون کی پہلی بارش، لانڈھی، کورنگی، ملیر، فیڈرل بی ایریا سمیت کئی علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش، بوندیں گرتے ہی مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی، سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر۔ مہلک کورونا وبا سے ایک روز میں مزید 15 اموات، ایک ہزار 808 نئے کیس رپورٹ، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 3 اعشاریہ آٹھ چار فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد 38 ہزار 622 ہوگئی، 2ہزار 162کی حالت تشویشناک، اب تک39 لاکھ42 ہزار سے زائد افراد کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی۔ خیبرپختونخوا کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں گرمی کی چھٹیوں میں توسیع کردی گئی، تمام سرکاری و نجی کالجز اور جامعات 31 جولائی تک بند رہیں گی، پشاور میں گرمی کی چھٹیوں کے بعد اسکولوں کو کھول دیا گیا، پرائمری سے مڈل تک یکم سے 11 جولائی تک گرمی کی چھٹیاں دی گئیں تھیں۔ بھارت کی افغانستان میں ڈبل گیم بےنقاب،دوبھارتی سی17 طیارے افغانستان میں اسلحےکی بڑی کھیپ لیکر پہنچے،11جوالائی کو طیارے کے ذریعے 40 ٹن گولیاں پہنچائی گئیں،ذرائع کےمطابق طیاروں میں لایا گیااسلحہ خانہ جنگی کیلئےاستعمال ہونا ہے،طیارے بظاہرعملے کو لینے آئے،مگراسلحے سےبھرےہوئے تھے۔ انگلینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست، اٹلی نے یورو کپ کا تاج اپنے سرسجالیا، میچ کا فیصلہ پنلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، فتح پر روم سمیت اٹلی بھر میں خوب جشن، انگلینڈ میں شائقین کے دل بجھ گئے۔