گوجرانوالہ: دولھا زخمی ہونے پر دلھن شادی کرنے ہسپتال پہنچ گئی

گوجرانوالہ: دولھا زخمی ہونے پر دلھن شادی کرنے ہسپتال پہنچ گئی
گوجرانوالہ ( پبلک نیوز) شادی کے روز دولھا زخمی ہونے پر دلھن شادی کرنے ہسپتال پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق دھونکل کے رہائشی رضوان کی ماریہ سے 9 جولائی کو شادی ہونا تھی۔ 8 جولائی کی رات رضوان کا ایکسیڈنٹ ہوا جس میں ان کی ٹانگ تین جگہ سے ٹوٹ گئی۔ دلھن ماریہ لباس عروسی پہن کر پرائیویٹ ہسپتال میں شادی کرنے پہنچ گئیں۔ ہسپتال انتظامیہ کی اجازت سے دونوں کا ہسپتال میں نکاح کروایا گیا۔ نکاح کے وقت لڑکی ٹیبل پر جب کہ دولھا بیڈ پر اپنی والدہ کے ساتھ بیٹھا رہا۔ یاد رہے کہ دولھا رضوان اٹلی سے گوجرانوالہ میں پسند کی شادی کرنے کے لیے آیا تھا۔ دولھا رضوان کی پانچ سال قبل گوجرانوالہ کی ماریہ سے فیس بک پر دوستی ہوئی تھی۔ رضوان کے گھر والوں نے ماریا کے گھر والوں سے رشتہ مانگا تو وہ شادی کرنے پر راضی ہو گئے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔