ہم کبھی بھی ان امریکہ کے غلاموں کو تسلیم نہیں کریں گے، عمران خان

ہم کبھی بھی ان امریکہ کے غلاموں کو تسلیم نہیں کریں گے، عمران خان
لیہ: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میرے اوپر15 ایف آئی آر کاٹی ہیں لیکن میری جان بھی قربان ہو جائے تب بھی کبھی ان چوروں کو تسلیم نہیں کروں گا۔ پی ٹی آئی کے زیر اہتمام ضمنی انتخابات کے حوالے سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکتے، میں یہ پوچھتا ہوں کہ لوٹا کیوں ہوتا ہے؟ نظریہ ایک انسان کو قبلہ دیتا ہے، جب ایک انسان کا نظریہ نہیں ہوتا تو وہ لوٹا بن جاتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ آپ سب نے میرے ساتھ مل کر ان لوٹوں اور چورں کو شکست دینی ہے، گھر گھر جا کر آپ نے بتانا ہے کہ یہ الیکشن نہیں جہاد ہے، یہ جہاد امریکہ کی سازش کے خلاف ہو رہا ہے، یہ چور30 سال سے اس ملک کا خون چوس رہا ہے، میں ان چوروں کیخلاف جہاد کرنے آیا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ یہاں کے میر جعفر اور میر صادق کے ساتھ مل کرانہوں نے منتخب حکومت گرائی، یہ لوگوں کو ڈرا دھمکا رہے ہیں، ہم کبھی بھی ان امریکہ کے غلاموں کو تسلیم نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر ایکس کو حکم ملا ہوا ہے کہ تم نے کسی صورت بھی ان چوروں کو جتوانا ہے، مجھے خبر ملی ہے کہ مسٹر ایکس نے مسٹر وائی کو دھاندلی کیلئے ملتان پہنچا دیا ہے، یہ دھاندلی کی تیاری کے ساتھ لوگوں میں خوف پھیلا رہے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔