کورولش عثمان کے ہیرو براک کا پاکستان آنے کا اعلان

کورولش عثمان کے ہیرو براک کا پاکستان آنے کا اعلان
کورولش عثمان میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار براک اوزجیفت نے پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف فیشن برانڈ نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر براک کا ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے ، جس میں اداکار براک نے کہا کہ وہ جلد پاکستان آئیں گے۔ ویڈیو میں براک نے بتایا کہ انہیں برانڈ کا سفیر مقرر کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ میں اپنے مداحوں اور پاکستانی ناظرین سے جلد ملاقات کروں گا۔ خیال رہے کہ کورولش عثمان کے چار سیزنز مکمل ہوچکے ہیں جنہیں دنیا بھر میں کافی پذیرائی ملی ہے۔ یاد رہے کہ قبل ازیں 2020 میں ترک ڈرامے ' ارطغرل غازی' کے ہیرو انجین التان دوزیتان نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔