یو اے ای نے اسٹیٹ بینک میں ایک ارب ڈالر جمع کرادیئے، اسحاق ڈار

یو اے ای نے اسٹیٹ بینک میں ایک ارب ڈالر جمع کرادیئے، اسحاق ڈار
اسلام آباد: متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں ایک ارب ڈالر جمع کرادیئے ہیں ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یو اے ای نے اسٹیٹ بینک میں ایک ارب ڈالر جمع کرادیئے، قرض سے پاکستان کے موجودہ ذخائر مستحکم ہوں گے۔ انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور قوم کی طرف سے متحدہ عرب امارات کی قیادت کا شکریہ۔ اس سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ سعودی عرب اور یو اے ای سے 3 ارب ڈالرز آچکے ہیں، اس سے ہمارے اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں بہتری آئے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر جمع کروائے تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔