وزن میں کمی کے بعد سویرا ندیم کی تازہ ترین تصاویر نے مداحوں کو دنگ کردیا

وزن میں کمی کے بعد سویرا ندیم کی تازہ ترین تصاویر نے مداحوں کو دنگ کردیا
کیپشن: Savera Nadeem
سورس: instagram

ویب ڈیسک: پاکستانی اداکارہ سویرا ندیم کے وزن میں حیران کن کمی نے ان کے چاہنے والوں کی تمام تر توجہ حاصل کرلی۔

ڈراما 'کرن' سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی اداکارہ سویرا ندیم نے ڈراما 'میرا سائیں'، ' عبداللہ پور کا دیوداس' اور 'بڑی آپا' جیسے ڈراموں میں اپنی اداکاری سے فن کا لوہا منوایا۔ سویرا ندیم نے رواں سال ڈراما 'جانِ جہاں' میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں جس میں انہوں نے حمزہ علی عباسی (شاہرام) کی سوتیلی والدہ کا کردار ادا کیا۔

جہاں سویرا ندیم آج تک اپنی بہترین اداکاری سے سب کی توجہ کا مرکز بنتی نظر آئیں وہیں اس مرتبہ اداکارہ نے اپنے نئے فوٹو شوٹ سے سب کو حیران کردیا۔

سویرا ندیم کا 'آئیکون میگزین' کیلئے کروایا گیا فوٹوشوٹ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے اور اس شہرت کی وجہ اداکارہ کا ٹرانفارمیشن ہے۔

سویرا ندیم اس فوٹوشوٹ میں بے انتہا سلم اسمارٹ دکھائی دے رہی ہیں اور پہلی نظر دیکھنے میں ایسا معلوم ہورہا ہے کہ یہ فوٹوشوٹ سویرا ندیم نے اپنی جوانی کے دنوں میں کروایا ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے اور یہ فوٹوشوٹ تازہ ترین ہے۔

اس فوٹوشوٹ پر سوشل میڈیا صارفین سویرا ندیم کی اس ٹرانسفارمیشن کو دیکھ کر حیران ہیں اور کمنٹ سیکشن میں اپنی اس حیرت کا کھل کر اظہار کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News