ساحل عدیم کے خلاف مقدمہ درج ہوگیا

 ساحل عدیم کے خلاف مقدمہ درج ہوگیا
کیپشن: FIR on Sahil Adeem
سورس: web desk

ویب ڈیسک: کراچی میں واقع سٹی کورٹ تھانے میں ساحل عدیم کے خلاف مقدمہ درج ، مقدمہ نمبر 148 وکیل کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کےمتن میں کہا گیا موٹیویشنل اسپیکر ساحل عدیم نے سندھی قوم کے بارے میں نازیبا الفاظ ادا کررہے تھے،ان بیان سے سندھی قوم کی دل آزاری ہوئی ہے۔

موٹیویشنل اسپیکر ساحل عدیم کے خلاف کراچی کے وکیل فتاح چانڈیو کی درخواست پر تھانہ سٹی کورٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

درج ایف آئی آر کے مطابق وکیل نے ایک ویڈیو دیکھی جس میں ساحل عدیم کو بولتے سنا کہ غزوہ ہند نہیں بلکہ غزوہ سندھی کرا لیں، سندھیوں کو شرم آنی چاہیے اور اسکے علاوہ بھی ایسے الفاظ استعمال کیے ہیں جو ناقابل استعمال ہیں۔

ساحل عدیم کی جانب سے سندھی قوم کی تذلیل کی ہے اور اس بیان کے خلاف کارروائی کی جائے وکیل کے مطابق انہیں ویڈیو ان کے وکیل دوست نے واٹس ایپ پر بھیجی تھی۔

واضح رہے گزشتہ دنوں ساحل عدیم سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں بھی رہے ہیں انہوں نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے 95 فیصد پاکستانی خواتین کو جاہل قرار دیا تھا۔

Watch Live Public News