جہانگیر ترین کی نہیں، فرخ شاہ کی گرفتاری ضروری ہے: پیپلز پارٹی

جہانگیر ترین کی نہیں، فرخ شاہ کی گرفتاری ضروری ہے: پیپلز پارٹی
سکھر (پبلک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ نیب سید خورشید شاہ کو خاندان سمیت ہراساں کر رہا ہے۔ خورشید شاہ دو سال سے قید ہیں مگر ان کے خلاف تحقیقات مکمل نہیں ہوئیں۔ خورشید شاہ کے فرزند، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی فرخ شاہ کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کی گرفتاری ضروری نہیں، فرخ شاہ کی گرفتاری ضروری ہے۔سید نیر حسین بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کرپٹ عناصر کی باقیات کی انجمن ہے۔ نیب چینی اور آٹے کا بحران پیدا کرکے لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف کارروائی سے ڈرتا ہے۔ خورشید شاہ کا جرم یہ ہے وہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔