پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،13جون 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،13جون 2021
اب بنے گا ہر پاکستانی کا اپنا گھر، زیتون سٹی نے پاکستان میں پہلی بار پلاٹ کی خریداری پر پچاس فیصد تک بلاسود قرضے کی سہولت کا اجراء کر دیا۔ پبلک نیوز اور اے پلس زیتون گروپ کے اشتراک سے آج شام 7 سے 9 بجے تک خصوصی ٹرانسمیشن براہ راست نشر ہو گی۔وزارت حج وعمرہ کی جانب سے اس سال فریضہ حج کی ادائیگی اندرون ملک کے عازمین تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ 2021 کے حج کے لیے 60 ہزار عازمین کو اجازت ہو گی۔ سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی و مقامی شہری حج کر سکیں گے۔احتساب عدالت لاہور نے وفاقی وزیر خسرو بختیار اور ان کے بھائی کے خلاف نیب تحقیقات مکمل کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔پنجاب حکومت کا کورونا ویکسی نیشن کی رفتار تیز کرنے کے لیے اختراعی اقدامات کا فیصلہ، اضلاع میں ڈورٹو ڈور اور ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن سمیت دیگر تجاویز پر غور۔حکومت نے تعلیمی وظیفوں کا اعلان کر دیا ہے، احساس پروگرام کے تحت پرائمری، سکینڈری اور ہائر سکینڈری کے مستحق طلبہ و طالبات اپلائی کرنے کے اہل ہوں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔