پاکستان میں جدید آن لائن پریمیئم کنٹینر ٹرین کا آغاز

پاکستان میں جدید آن لائن پریمیئم کنٹینر ٹرین کا آغاز

لاہور (پبلک نیوز) پاکستان ریلویز کی جانب سے نئی ٹرین سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جدید آن لائن پریمیئم کنٹینر ٹرین کا آغاز گزشتہ سے کیا گیا ہے۔ جو جمعہ گوٹھ سے لاہور کے لیے گزشتہ رات 12 بجے روانہ ہوئی۔

ڈی ایس ریلوے کے مطابق 32 گھنٹوں کے دوران یہ ٹرین کراچی سے لاہور پہنچ سکے گی۔ پریمیئم کنٹینر ٹرین کے لیے بکنگ کا عمل آن لائن ممکن ہو سکے گا۔ یہ ٹرینہ مہینہ کی پہلی، 6، 11، 16، 21 اور 26 تاریخ شہر قائد سے زندہ دلوں کے شہر کے لیے روانہ ہوا کرے گی۔ 30 ویگنوں پر مشتمل ٹرین میں ایک ویگن کی بکنگ کے لیے سوا لاکھ روپے ادا کرنا ہوں گے۔

کراچی ریلوے کے ڈی ایس محمد حنیف کے مطابق تمام مال گاڑیوں کو پریمیئم کنٹینر ٹرین کی طرز پر منقتل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ شفافیت، وقت کی پابندی، آمدنی میں اضافہ اور بہترین سروس جیسے چار اہم مقاصد پریمیئم ٹرین سے جڑے ہوئے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔