کولیسٹرول سے چھٹکارا پانے کیلئے فائدہ مند خشک میوہ جات

کولیسٹرول سے چھٹکارا پانے کیلئے فائدہ مند خشک میوہ جات
لاہور: (ویب ڈیسک) کچھ خشک میوہ جات ایسے ہیں جنہیں آپ بڑھتے ہوئے کولیسٹرول کو روکنے کے لیے اپنی خوراک میں شامل کر سکتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ یہ کون سے خشک میوہ جات ہیں۔ تفصیل کے مطابق آج کل کے طرز زندگی میں اکثر لوگ اپنی صحت کا خیال نہیں رکھ پاتے۔ یہی وجہ ہے کہ اکثر لوگ کولیسٹرول، ہارٹ اٹیک اور ذیابیطس جیسی بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں۔ اس کے بعد لاکھ کوششوں کے بعد بھی وہ دوائی کے بغیر زندہ نہیں رہ پاتے، لیکن آج یہاں ہم کچھ ایسے ہی خشک میوہ جات کے بارے میں بات کریں گے، جو کولیسٹرول جیسی بیماری کو متوازن رکھتے ہیں۔ آپ کچھ صحت بخش خشک میوہ جات کھا کر بڑھے ہوئے کولیسٹرول کو کم کر سکتے ہیں۔ اس کیلئے آپ کو خوراک میں اخروٹ، بادام، پستہ اور کشمش شامل کرنے چاہیں۔ اخروٹ کھانے سے جسم میں خراب کولیسٹرول کی مقدار کم ہوتی ہے۔ اخروٹ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز اور مونو سیچوریٹڈ فیٹس سے بھی بھرپور ہوتے ہیں۔ بادام کو بھی اپنی خوراک میں شامل کرنا چاہیے۔ تندرست رہنے کے لیے روزانہ بادام کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ بادام میں امینو ایسڈ ہوتے ہیں جو جسم میں نائٹرک آکسائیڈ بناتے ہیں۔ آپ کو پستہ بھی روزانہ کھانا چاہیے۔ چند پستے کھانے سے اچھا کولیسٹرول بڑھتا ہے اور برا کولیسٹرول کم ہوتا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔