190ملین پاؤنڈکیس،اڈیالہ جیل انتظامیہ نے پبلک نیوزکےرپورٹرکوپھر روک دیا

190ملین پاؤنڈکیس،اڈیالہ جیل انتظامیہ نے پبلک نیوزکےرپورٹرکوپھر روک دیا
کیپشن: 190ملین پاؤنڈکیس،اڈیالہ جیل انتظامیہ نے پبلک نیوزکےرپورٹرکوپھر روک دیا

ویب ڈیسک: اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے ایک بارپھر پبلک نیوزکے رپورٹر کو 190 ملین پاؤنڈز کی سماعت کی کوریج سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے ایک بار پھر مختلف چینلز کے رپورٹرزکو 190 ملین پاونڈز کیس کی سماعت کی کوریج سے روک دیا۔

صرف 4سے 5 چینلز کے رپورٹرز کو سماعت کوور کرنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ جی ٹی وی، جیو نیوز، 92 نیوز، ایک نیوز، جی این این اور پبلک نیوز کے رپورٹر کو کوریج اجازت نہیں دی گئی۔

Watch Live Public News