ویب ڈیسک: پنجاب کے آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے رات گئے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا۔
بانی پی ٹی آئی کی بیرک پر مامور جیل کے اہلکاروں سے آئی جی جیل خانہ جات نے گفتگو کی۔
آئی جی جیل خانہ جات نے جیل میں پیغام رسانی کے آلات جن میں موبائل فون، انٹرنیٹ، وائی فائی وغیرہ شامل ہیں کی تفصیلات حاصل کیں۔
انہوں نے جیل کے حکام سے زیر سماعت مقدمات اور قیدیوں کے متعلق ریکارڈز کی تفصیلات بھی حاصل کیں۔
واضح رہے کہ تین نئے افسران علی امیر شاہ، عامر فیاض بھٹی اور جماعت علی کو اڈیالا جیل میں تعینات کیا گیا ہے۔
علی امیر شاہ کو ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ جیل، عامر فیاض بھٹی کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایجوکیشن اور جماعت علی کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل تعینات کیا گیا ہے۔