کراچی : ٹریفک پولیس نے 12سے16مارچ تک پاکستان، آسٹریلیا ٹیسٹ میچزکا روٹ پلان جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ پاسز کے ہمراہ آنے والے شائقین گاڑیاں حکیم سعید گراؤنڈیونیورسٹی روڈ پرپارک کرینگے، حکیم سعید گراؤنڈ سے شائقین بذریعہ شٹل نیشنل اسٹیڈیم جائینگے،حسن اسکوئر فلائی اوور سے اسٹیڈیم جانے والی سڑک بند ہوگی، ایکسپو سینٹر سے نیشنل اسٹیڈیم جانے والی سڑک عوام کے لیے بند ہو گی۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم روڈ سے حسن اسکوائر جانے والی سڑک ٹریفک کیلئے کھلی رہے گی، سہراب گوٹھ سے نیپا،لیاقت آباد سے حسن اسکوائر ہیوی ٹریفک کے لئے بند ہوگی، ہیوی ٹریفک کے لیےپی پی چورنگی سے یونیورسٹی روڈ،کارساز سے اسٹیڈم روڈ بھی بندہوگا، ڈالمیاسے نیو ٹاؤن کی سڑک پربھی ہیوی ٹریفک چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔