ویب ڈیسک : پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کے برطانیہ میں مقیم صاحبزادوں کی پاکستان واپسی,حسن نواز اور حسین نواز لندن سے لاہور پہنچ گئے.
تفصیلات کے مطابق حسن نواز اور حسین نواز کولاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے سخت سیکورٹی میں جاتی امرا پہنچا دیا گیا۔
قبل ازیں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے حسن نواز اور حسین نواز کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کا موقع دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری گذشتہ ہفتے معطل کیے تھے اور سماعت 14 مارچ تک ملتوی کی تھی۔
پاکستان پہنچنے کے بعد نواز شریف کے صاحبزادے 14 مارچ 2024 تک عدالت کے سامنے پیش ہو سکتے ہیں۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے محفوظ شدہ فیصلہ سات مارچ 2024 کو سنایا تھا۔
حسن اور حسین نواز کے وکیل قاضی مصباح الحسن اور رانا عرفان ایڈوکیٹ عدالت پیش ہوئے تھے جبکہ نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر، پراسیکیوٹر سہیل عارف عدالت کے روبرو پیش ہوئے تھے۔